ملیر، نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد

ملیر (نامہ نگار، منظورسولنگی) قائد آباد تھانے کی حدود شیر پاؤ گراؤنڈ سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد پولیس نے اہلِ محلہ کی اطلاع پر شیر پاؤ کالونی کے رہائشی نامعلوم نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد کرکے ضروری کارروائی کے بعد جناح ہسپتال منتقل کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان ہزارہ وال لگتا ہے جسے اغواء کے بعد گراؤنڈ میں تشدد کرکے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں