ٹھٹھہ، تدفین کے بعد بوڑھے شخص میں کرونا کی تصدیق

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) ایک دن قبل جھمپیر کے قریب تدفین کئے گئے بوڑھے شخص کی کرونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال کراچی میں کچھ دن قبل داخل کیا گیا جھمپیر کا 60 سالہ شخص گذشتہ روز فوت ہو گیا تھا۔ کرونا وائرس کے خدشے کے باعث جناح ہسپتال میں داخل فوت ہونے والے شخص کی کرونا کی ٹیسٹ کے لئے نمونے بھی لیئے گئے تھے۔ انڈس ہسپتال کراچی کی لیبارٹری کی جانب سے آج جاری کردہ رپورٹ میں مریض کو کرونا وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ فوری طور پر جھمپیر روانہ ہو گئی جہاں گاؤن رمضان بروہی کے قریب مقامی قبرستان میں تدفین کئے گئے شخص کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی رسومات میں شرکت کرنے والے اور قریبی رشتیداروں سے مزيد تفصيلات جمع کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں