دادو، تیزاب گردی کا واقعہ، ملزمان گرفتار

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) تیزاب گردی کے واقعے کی اطلاعات ملی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بیٹی کا رشتہ نہ دینے پر نامعلوم افراد نے ماں پر تیزاب پھینک دیا۔ خاتون امتیاز وسطڑو شدید زخمی ہو گئی جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے تاہم خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کے جسم کا 30 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے۔ بعدازاں واقعے کا مقدمہ ایک خاتون سمیت 5 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے رات گئے امتیاز بیگم پر تیزاب پھینکا تھا تاہم اطلاعات کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایاز بھنڈ، منور بھنڈ، راحب بھنڈ، ارشاد لانگاہ اور مسمات حسنہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں