گھوٹکی، نوجوانوں کی جانب سےمستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا

گھوٹکی (نامہ نگار، جعفر شیخ) طالب علموں نے اپنی مدد آپ کے تحت 450 سے زائد گھروں میں راشن تقسیم کرکے مثال قائم کردی۔ میرپورماتھیلو سے تعلق رکھنے والے طالب علم اسد آرائيں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مسلسل لاک ڈاؤن سے بے روزگار مزدورں اور مستحق لوگوں میں گھر گھر جا کر راشن تقسیم کرنے کا عمل مسلسل جاری رکھتے ہوئے اس وقت تک 450 سے زائد افراد میں راشن تقسیم کیا ہے۔
یونائیٹڈ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے طالب علموں کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں اپنے ارد گرد رہنے والے مستحقین کی مدد کے لیے ایک چھوٹی سی شروعات کی تھی لیکن الله پاک کی مدد سے اور دیگر طلبہ کی مدد کے ساتھ یہ سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 450 سے زائد گھروں میں راشن پہنچا چکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ راشن کی ایک تھیلی میں دو ہفتوں کا راشن ہے جس میں ضرورتِ زندگی میں استعمال ہونے والی تمام اشیاء موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں