راشن کی تقسیم سیاسی بنیادوں پر کی جا رہی ہے، شہریار مہر

شکارپور (پریس رلیز) سندھ اسیمبلی میں سابق قائدِ حزبِ اختلاف اور رہنما جی ڈی اے شہریار مہر نے کہا ہے کہ ضلع شکارپور میں سیاسی بنیادوں پر راشن کی تقسیم کی جارہی ہے جس کے دوران یہ خیال نہیں رکھا جا رہا کہ راشن لینے والا مستحق ہے بھی یا نہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ راشن کی فراہمی کے لئے پیپلزپارٹی کے ہاؤسز سے فہرستیں جاری کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ سندھ کے باقی اضلاع کا علم نہیں ہے لیکن شکارپور میں حکومتِ سندھ کی جانب سے راشن سے متعلق ہونے والی تمام تر دعووں کے برعکس کام ہو رہا ہے جس کے دوران ڈی سی کا بھی کوئی کردار نظر نہیں آرہا۔
انہوں نے شکوہ کیا ہے کہ وبا کے دوران ہم نے سیاسی اختلافات کو بھلا کر حکومتِ سندھ کی حمایت کی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ جس انداز میں کام کررہے ہیں، وہ قابلِ ستائش ہے لیکن ان کو مقامی سطح پر پیپلزپارٹی عہدیداران کی جانب سے ان کے کام پر پانی پھیرنے کا نوٹس لینا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں