دادو، دن دہاڑے چوری کی وارداتوں میں اضافہ

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) ضلع دادو میں دن دہاڑے چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا۔ خیرپور ناتھن شاہ، میہڑ، جوہی، دادو، ککڑ اور فریدآباد تھانوں کی حدود میں رواں ماہ 50 سے زائد موٹرسائیکل چوری ہو گئیں۔ گھروں کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چوری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز یونائیٹڈ ٹی وی نے حاصل کرلیں۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور باآسانی گلی میں کھڑی موٹرسائیکل چوری کر کے فرار ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں