ملیر، تاجران کی جانب سے کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ

ملیر (نامہ نگار، منظورسولنگی) کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث شدید خو ف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اس سلسلے میں تجارتی میمن گوٹھ کے تاجروں نے ہنگامی اجلاس بلایا جس میں منتخب نمائندوں، سیاسی و سماجی رہنماؤں حاجی ابوبکر میمن، رمضان میمن، حنیف میمن، تاجر رہنما عبدلصمد میمن و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کرونا وائرس کے خطرات کے باوجود بازاروں میں خریداروں کے نام پر لوگوں کی بے پناہ رش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ بروز جمع علاقے کی تمام بازاریں اور تجارتی مراکز مکمل طور پر بند رکھے جائیں گے کیونکہ لوگ کرونا وائرس سے متعلق ضابطہِ اخلاق اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کر رہے ہیں جس کے باعث انسانی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومتی ہدایات کے تحت کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام مجوزہ انتظامات مکمل کرنے کے بعد بازاریں کھولیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں