ملیر، امن فاؤنڈیشن کا ملازم کرونا وائرس میں مبتلا

ملیر (نامہ نگار، منظورسولنگی) امن فاؤنڈیشن اسٹیشن 02 شاہ لطیف کے اسٹاف اور ڈرائیورز کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سلسلے میں ملازمین نے اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک ڈرائیور کو کرونا وائرس کی باعث جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر انتظامیہ نے ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کروائے تو بڑے پیمانے پر نتائج مثبت آسکتے ہیں جس کے باعث پورے اسٹاف میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے ڈرائیور کے ورثاء اس وقت پریشانی سے دورچار ہیں جبکہ انتظامیہ نے ان کی کوئی مدد نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی جان خطرے میں ڈال کر کرونا کے ساتھ جنگ لڑ رہے ہیں لیکن ہمیں بے یارو مددگار کردیا گیا ہے۔ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے ڈرائیو سے متعلق انہوں نے مزید بتایا کہ وہ8 دنوں سے آئسولیشن میں ہے۔ انہوں نے محکمہِ صحت سندھ سے مطالبہ کیا کہ انہیں تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں اور ہنگامی بنیادوں پر 2015 میں فارغ تربیت یافتہ ملازمین کو دوبارہ بحال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں