ملیر، کرونا وائرس ٹیسٹ نتائج جاری کردیئے گئے

ملیر (نامہ نگار، منظورسولنگی) محکمہِ صحت ملیر کی جانب سے گلشنِ حدید میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے لگائے گئے کیمپ کے نتائج انڈس ہسپتال انتظامیہ نے جاری کردیے ہیں جن کے مطابق کیمپ میں 38 افراد میں سے صرف ایک خاتون کو کرونا وائرس مثبت آیا ہے۔ ان میں ایسے افراد بھی شامل تھے جو چند روز قبل کرونا وائرس میں مبتلا تھے اور علاج کروانے کے بعد ان کا دوبارہ ٹیسٹ لیا گیا تو منفی آیا۔رپورٹ کے بعد علاقہ مکینوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ محکمہِ صحت کے افسران نے گلشنِ حدید و ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حکومتی احکامات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے گھروں میں رہیں تاکہ وہ کرونا سے بچ سکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں