گھوٹکی، کرونا وائرس کے مزید 116 کیسز کی تصدیق

گھوٹکی (نامہ نگار، جعفر شیخ) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آئسولیشن وارڈ میں رکھے گئے 179 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد 116 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اور تمام افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد خالد سلیم نے کہا ہے کہ ضلع گھوٹکی میں واقع قرنطینہ میں موجود 179 تبلیغیوں میں سے 116 افراد مین کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے جبکہ مذکورہ تبلیغیوں کو پہلے سے ہی شک کی بنیاد پر قرنطینہ کیا ہوا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں