ٹھٹھہ، جھمپیر کے 21 افراد کی کرونا وائرس منفی

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) جھمپیر کے قریب گاؤں رمضان بروہی کے رہائشی کرونا وائرس کے مریض جمعہ بروہی کے جناح ہسپتال میں انتقال اور لاعلمی میں تدفین کے عمل میں شریک افراد اہلخانہ اور غسل دینے والے 21 افراد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دو دن قبل نمونے لے کر ٹیسٹ کے لئے کراچی بھجوائے گئے تھے۔ گاؤں کو مکمل سیل کردیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر عثمان تنویر کے مطابق 20 افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے اور صرف ایک شخص کی رپورٹ تاحال نہیں آئی۔
انہوں نے بتایا کہ انتقال کر جانے والے شخص کے ساتھ ہسپتال میں دیکھ بھال کرنے والے بھائی اور بیٹے کی رپورٹ بھی منفی آئی ہے۔ کرونا وائرس کا مریض 20مارچ کو جناح ہسپتال کراچی میں داخل ہوا تھا اور 14اپریل کی شب انتقال کر گیا تھا۔ اس کے انتقال کے بعد 15مارچ کو اس کی کرونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی تھی تاہم ورثاء نے لاعلمی میں بغیر احتیاطی تدابیر تدفین کردی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں