ٹھٹھہ، تبلیغی جماعت کے 150 افراد روانہ کردیئے گئے

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) مختلف علاقوں میں پنچاب، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان سے آئے ہوئے تبلیغی جماعت کے 171 افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کروائے گئے تھے جن میں سے صرف دو افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ 169 افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے جس کے بعد دیگر صوبوں سے آئے ہوئے تبلیغی جماعت کے 150 افراد کو ضلعی انتظامیہ نے واپس ان کے صوبوں میں بھجوادیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب ضلع میں دیگر صوبوں سے آئی ہوئی کوئی بھی تبلیغی جماعت موجود نہیں ہے۔ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے دونوں مریضوں کو ائسولیش سینٹر مکلی میں رکھا گیا ہے۔ ان میں سے ایک کا تعلق ضلع قصور اور دوسرے مریض کا تعلق نواحی علاقے چارن میمن سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں