ٹھٹھہ، لاک ڈاؤن جاری، سڑکیں ویران

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) سندھ بھر کی طرح ٹھٹھہ میں بھی آج 26ویں روز لاک ڈاؤن جاری رہا۔ جمعہ کے دن بارہ بجے سے تین بجے تک مکمل شہر بند رہا اور لوگوں کی آمد و رفت کو بھی روک دیا گیا۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران خان کی رہنمائی میں پولیس کا شرک بھر میں گشت کیا۔ شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کے لیئے اور نماز بھی گھروں میں ادا کرنے کو بولا گیا۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے بیس سے زائد افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔ دوسری جانب ٹھٹھہ میں کرونا وائرس کے کیس سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں جس سے مزید حالت خطرے کے طرف جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی طرف سے عوام کو التجاء کی جا رہی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران زیادہ سے زیادہ وقت اپنے گھروں میں گزاریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں