لاڑکانہ، ٹیسٹ کٹس نہ ہونے کے باعث سلسلہ رک گیا

لاڑکانہ (نامہ نگار، نور احمد عباسی) میئر خیر محمد شیخ کی کرونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ منفی آ گئی۔ میئر کے قریبی دوست جاوید شیخ میں وائرس مثبت آنے پر میئر تین روز سے قرنطینہ میں تھے۔ گذشتہ روز میئر خیر محمد شیخ اور ان کے بیٹے سمیت 17 افراد کے نمونے لے کر آغا خان ہسپتال بھیجے گئے تھے۔
معروف تاجر جاوید شیخ میں کرونا وائرس مثبت آنے کے بعد ان کے اہل خانہ سمیت قریبی دوستوں کی فہرست بھی مرتب کی گئی تھی۔ 27 سے زائد افراد کے ٹیسٹ ہونے تھے تاہم کٹس نہ ہونے کے باعث 17 کے ٹیسٹ ممکن ہو سکے تھے۔ دو روز سے کٹس ختم ہونے پر ٹیسٹ کے منتطر دو ڈاکٹرز، ٹیکنیشن سمیت دیگر تاحال پریشان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں