سکھر، خورشید شاہ کی ضمانت کا فیصلہ 22 اپریل کو متوقع

سکھر (نامہ نگار، علی کھوسو) خورشید شاہ کی جانب سے ہائی کورٹ میں دائر ضمانت کی درخواست پر خورشید شاہ، دو بیگمات، دو بیٹوں سمیت دیگر افراد اور نیب حکام کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ عدالت نے 14 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو 22 اپریل کو سنایا جائے گا۔ خیال رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ جوڈیشل کسٹڈی میں این آئی سی وی ڈی میں زیرِ علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں