ملیر، مسلح گروپوں میں تصادم، 7 زخمی

ملیر (نامہ نگار، منظورسولنگی) تھانہ بن قاسم کی حدود ناتھو کھوسو گوٹھ میں دو مسلح گروہوں میں تصادم ہوگیا جس کے باعث پورا علاقہ میدانِ جنگ بن گیا۔ دو گھنٹے تک جاری جھگڑے میں کلہاڑیوں، لاٹھیوں اور سلاخوں کے آزادانہ استعمال کے باعث دو عورتوں پناہ خاتون اور علیشا سمیت سات افراد بشمول قیوم، خیر محمد، مشیر احمد، سفیر احمد زخمی ہوگئے۔
اطلاع دینے کے بعد پولیس نے پہنچ کر جھگڑا ختم کروایا اور علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔ بعدازاں زخمیون کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم مدعی عبدالقیوم کھوسو نے تھانہ بن قاسم میں مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ مفرور روپ پوش ملزم آصف کھوسو رات کو گگھر آتا ہے۔ گذشتہ روز وہ اسلحہ لیکر ہمارے گھر کے سامنے گذرا اور عورتوں سے چھیڑ چھاڑ کی۔ عورتوں کی جانب سے مزاحمت کرنے پر وہ مشتعل ہوگیا اور کچھ دیر بعد 12 سے زائد لوگوں کو بلا کر ہمارے گھر پر حملہ کردیا جن میں میں عامر، آصف، عاطف، برکت کھوسو، شان، سہراب، ثاقب، ریاض علی، سراج، ابراہیم و دیگر شامل ہیں۔
مقدمہ درج ہونے کے بعد تاحال پولیس نے ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں