نوشہروفیروز، آتشزدگی کے دو واقعات

نوشہروفیروز (نامہ نگار، عدنان عظیم) ہالانی کے قریب گائوں یوسف خاصخیلی کے گھروں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے باعث چار کچے گھروں میں موجود اناج، بستر، گھریلو قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ آگ بجھانے آنے والی محراب پور ٹاؤن کی فائربریگیڈ گاڑی میں پانی ہی موجود نہیں تھا۔ آگ لگنے کی اطلاع پر اہلِ علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔
دوسری جانب تنیا بقاشاہ کے قریب ایک دوسرے گھر میں آتشزدگی کا واقعہ بھی رپورٹ ہوا ہے۔ آتشزدگی کے واقعے میں مزدور میرمحمد بالادی کے گھر میں موجود گندم، موٹرسائیکل و دیگر قیمتی سامان خاکستر ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں