دادو، کاچھو میں پچاس سے زائد گاؤں میں بجلی غائب

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) واہی پاندھی کے 50 سے زائد گاؤں میں گذشتہ 3 روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو رحیم، ساوڑو، گولو فقیر، پیر بخش لاشاری، دودو برہمانی سمیت 50 سے زائد گاؤں بجلی سے محروم ہیں۔ سیپکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کے کھنبے اور ہائی ٹرانسمیشن کی تاریں گرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں