کراچی، جاوید بھٹی کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار۔

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر B-36 میں قتل ہونے والےجماعتِ اسلامی کے کارکن جاوید بھٹی کے قتل میں ملوث ملزمان عبداللہ شاہ، حکیم عرف میجر اور مدثر جان میں سے پولیس نے کارروائی کرکے مدثرجان کو گرفتار کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مدثر جان رینجرز 91 ونگ کراچی کا اہلکار ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں،عبداللہ شاہ اور حکیم عرف میجر کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 14 اپریل 2020 منگل کے روز راشن کے تقسیم کے معاملے پر جھگڑا ہوا جس میں جماعتِ اسلامی کے کارکن جاوید بھٹی کو قتل کیا گیا تھا اور اس کے بھائی سلیم بھٹی کو زخمی کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں