گھوٹکی (نامہ نگار، جعفر شیخ) میں حکومتی امداد سے محروم شہریوں نے اپنے قومی شناختی کارڈ جلا دیئے۔ ڈہرکی کے شہریوں نے امداد نہ ملنے پر دل برداشتہ ہوکر اپنے ہی قومی شناختی کارڈ جلا دیئے ہیں۔ صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت سے تنگ آ کر قومی شناختی کارڈ جلانے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کی جانب سے ابھی تک راشن نہ ملنے سے تنگ آ کر اپنے شناختی کارڈ جلائے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں نہ تو صوبائی حکومت اور نہ وفاقی حکومت نے کوئی مدد کی ہے اس لیے ہم نے اپنے شناختی کارڈ جلا دیئے ہیں اور ہماری خواتین نے بھی اپنے شناختی کارڈ جلائے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments