ٹھٹھہ، لاک ڈاؤن کے ستائے مزدور سڑکوں پر نکل آئے

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) لاک ڈاؤن سے بیزار دیہاڑی دار افراد کا قومی شاہرہ پر احتجاجی مظاہرہ۔ کینجھر جھیل کے قریب پسماندہ علاقوں کے سیکڑ وں افراد نے حیدرآباد ٹھٹھہ قومی شاہرہ بلاک کر دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ 28 دن گزر گئے ہیں اب تو کھانے کو کچھ بھی نہیں ہے۔ گھر میں بچے بھوک سے تڑپ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ سندھ نے راشن دینے کا وعدہ کیا تھا۔ یا راشن دیا جائے یا لاک ڈاؤن ختم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں