گھوٹکی، بچہ کنویں میں گر کر جاں بحق

گھوٹکی (نامہ نگار، جعفر شیخ) میرپورماتھیلو کے نواحی گاؤں ولی محمد کورائی میں آٹھ سالہ بچہ کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دو گھنٹے کی طویل کوششوں کے بعد بچے کو مردہ حالت میں کنویں سے باہر نکالا۔ آٹھہ سالہ بچے کی شناخت راجو کے نام سے ایک چرواہے کے طور پر ہوئی۔ دوسری جانب بچے کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر گھر میں ماتم برپا ہوگیا۔ والدین کو بیہوشی کے دورے پڑنے لگے جبہی علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں