سندھ میں اساتذہ تنخواہوں سے محروم

کراچی (بیورو رپورٹ) سندھ میں اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہیں۔ ذرائع کے مطابق 6 ماہ قبل آئی بی اے کی جانب سے لی گئی ٹیسٹ پاس کرکے محکمہِ تعلیم سندھ میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کو تاحال تنواہیں نہیں مل سکی۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ مختلف اداروں میں تھوڑی سی تنخواہ پر نجی نوکری کرتے تھے جو چھوڑ کر سرکاری نوکری کی جانب آئے ہیں کیونکہ ہمارا اور ہمارے بچوں کا مستقبل محفوظ بن سکے لیکن 6 ماہ گذر جانے کے باوجود ابھی تک تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے۔
انہوں نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اپنا ہی وعدا یاد دلاتے ہوئے، کہ لاک ڈاؤن کے دوران سندھ میں بیروزگار ہونے والے افراد کی مدد حکومتِ سندھ کی ذمہ داری ہوگی، مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اساتذہ کی تنخواہیں جاری جائیں تاکہ وہ معاشی قتل سے بچ سکیں۔
خیال رہے کہ حکومتِ سندھ میں 6 ماہ قبل آئی بی اے کے ذریعے سندھ بھر میں تقریبن چار ہزار پانچ سو اساتذہ بھرتی کیئے گئے تھے جو تنخواہوں سے محروم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں