دادو، پیپلزپارٹی نے تحریکِ انصاف کی وکٹ گرادی

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) پاکستان تحریک انصاف کی ایک وکٹ گرنے کی اطلاعات۔ تحریک انصاف لیڈیز ونگ کی ضلعی صدر نے اپنے عہدے سے استعیفیٰ دینے کے بعد پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے خلاف حکومتِ سندھ کے اقدامات سے متاثر ہوکر حسینہ لغاری نے تحریکِ انصاف کو الوداع کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی کا علم تھام لیا۔ رہنما تحریکِ انصاف حسینہ لغاری نے پیپلز پارٹی کے دفتر پہنچ کر رکن قومی اسیمبلی رفیق جمالی سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر حسینہ لغاری کا کہنا تھا کہ وزیرِاعلیٰ مراد علی شاہ کی صوبہ سندھ میں دن رات خدمات دیکھ کر حیران ہوں۔ وفاقی حکومت نے مشکل کی گھڑی میں شہریوں کا ساتھ نہیں دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں