دادو، احساس ایمرجنسی پروگرام جاری

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں مستحق خواتین میں رقم ملنے کا عمل جاری ہے۔ شہر کے استاد بخاری گورنمنٹ ڈگری کالج میں قائم کیئے گئے احساس ایمرجنسی پروگرام سینٹر میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں خواتین کا رش دکھائی دے رہا ہے۔ سینٹر میں سہولیات نہ ہونے کے باعث خواتین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ سینٹر عملے کی سست رفتاری سے کام کرنے اور عمر رسیدہ خواتین کا آنگوٹھا میچ نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ سیکڑ وں کی تعداد میں خواتین بغیر رقم وصول کیئے واپس جانے پر مجبور ہیں۔
دوسری جانب احساس کفالت پروگرام سینٹر میں رقم وصول کرنے کے لیئے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں آنے والی خواتین میں لنگر تقسیم کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد علی بلوچ، ایس ایچ او تھانہ وومین بینظیر جمالی اور تحصیلدار عبدالحمید کھوکھر اپنی طرف سے مستحق خواتین میں لنگر تقسیم کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں