گھوٹکی، گندم سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

گھوٹکی (نامہ نگار، جعفر شیخ) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی ہدایات پر گندم کی سملنگن کے خلاف کارروائیاں جاری۔ اوباوڑو اور مہیسرو چیک پوسٹ سے محکمہِ روینیو کے افسران نے گندم کی منتقلی ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ کی جانب سے سندھ سے غیرقانونی طور پر گندم کی سملنگر پر عائد پابندی کے تحت ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد خالد سلیم کی ہدایات پر گندم کی غیرقانونی سملنگو کی روک تھام کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہِ روینیو کے افسران و پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اوباوڑو سے پنجاب کی طرف جانے والے گندم کے 35 ٹرالر ضبط کرلئے ہیں تاہم بوریوں کی گنتی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سملنگے میں ملوث ذمہ داران کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب اسسٹنٹ مختیارکار گھوٹکی نے مہیسرو چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 12 سو من گندم سے بھری 7 ٹریکٹر ٹرالیاں تحویل میں لیکر محکمہِ خوراک کے حوالے کردی ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ حکومتِ سندھ کے احکامات پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔ گندم کی غیرقانونی سملنگح میں ملوث افراد کارروائی سے بچ نہیں سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں