گھوٹکی، پولیس اہلکاروں کو خراجِ تحسین

گھوٹکی (نامہ نگار، جعفر شیخ) کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں صفِ اول میں کھڑے پولیس افسران و اہلکاروں کو اساتذہ، وکلا، تاجر، صحافی برادری سمیت مختلف مکاتبِ فکر کے افراد خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر صدر انجمنِ تاجران عبدالرزاق آرائيں کا کہنا تھا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ گھروں تک محدود رہے اور پولیس سے مکمل تعاون کرے۔
سینئر صحافی عامر چنہ، الہورایو بوزدار اور دیگر کا کہنا تھا کہ جس طرح کرونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز کا اہم کردار ہے اسی طرح سندھ پولیس کا بھی اہم کردار ہے۔ انہوں نے گھوٹکی پولیس کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کے اہلکار دن رات اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور عوام کی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں۔
مشکل وقت میں ہم سندھ پولیس باالخصوص گھوٹکی پولیس کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور عوام کو بھی چاہیے کہ اس مشکل گھڑی میں پولیس اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کرے۔ اس موقع پر اساتذہ اور وکلاء سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ہر مشکل وقت میں پولیس کا ساتھ نبھانے کا عزم بھی کیا۔ گھوٹکی پولیس کے افسران نے عوام کی جانب سے ملنے والی محبت کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس بات کا عزم کیا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے گھوٹکی پولیس ہر وقت تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں