ملیر، جرائم پیشہ گروہ سرگرم، پولیس سے بھی ڈکیتی

ملیر (نامہ نگار، منظورسولنگی) لاک ڈاؤن اور لوگوں کو گھروں تک محدود ہونے کی ہدایات کے باوجود ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی کارروائیوں کے باعث شہریوں کی زندگی دوہرے عذاب میں مبتلا ہو گئی ہے۔ گذشتہ شب پپری کے تاجر دیپراج منگوانی کی دکان کے تالے توڑ کرملزمان سامان اور نقدی چرا کر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر تاجر و شہری بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔ علاقہ مکینوں نے احتجاج کرکے ابراہیم حیدری پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب پپر ی میں موٹر سائیکل سوار 4 مسلح افراد گھر کے آگے کھڑے ہوئے ٹریفک پولیس اہلکار سے پسٹل چھین کر فرار ہوگئے۔ علاقے کے سیاسی سماجی رہنماؤں نے دن دہاڑے واقعات کے خلاف تشویش کا اظہار کر تے ہوئے آئی جی سندھ، اے ڈی آئی جی کراچی اور ایس ایس پی ملیر سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ تھانوں کے غیر ذمہ دار ایس ایچ اوز و اہلکاروں کا تبادلہ کرکے ذمہ دار پولیس افسران مقرر کیےی جائیں تاکہ علاقے میں امن و امان بحال ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں