دادو، ایس ایچ او چوری کرتے ہوئے نفری سمیت گرفتار

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) تحصیل جوہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرکاری ریتی چوری کرنے پر ایس ایچ او سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیاجبکہ چوری میں ملوث 2 ٹرک بھی تحویل میں لے لیئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں ایس ایچ او نظام الدین کھنڈ اور دیگر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں