حکومتِ سندھ عوامی خدمت میں یقین رکھتی ہے، عزیز جونیجو

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالعزیز جونیجو نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر شہریوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔ جاری کردہ وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ شہری اپنی جان کی حفاظت کی خاطر اپنی نقل و حرکت کو محدود کریں۔ حکومتِ سندھ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے جس کے باعث مشکل وقت میں وہ سب سے آگے ہے۔
انہوں نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ لوگوں کے دلوں میں آج بھی بھٹو زندہ ہے، بینظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کر کے احساس کفالت رکھا گیا ہے۔ نام تبدیل کر کے لوگوں کے دلوں سے محترمہ بینظیر بھٹو کی محبت کو مٹایا نہیں جاسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں