کندھ کوٹ، کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن

کندھ کوٹ (نامہ نگار، غلام رضا نوناری) ایس ایس پی سید اسد رضا کی زیرِ نگرانی جرائم پیشہ گروہ کے خلاف آپریشن ۔ آپريشن کے دوران راکٹ لانچر، بھاری مشینری اور اسلحہ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر آپریشن سے متعلق ایس ایس پی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بدنامِ زمانہ ڈاکو نثار سبزوئی، فرید تیغانی اور لاڈو تیغانی کے ٹھکانوں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئی جی سندھ مشتاق مہر نے ہدایت کی ہے کہ کچے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کرکے علاقے کو کلیئر کروایا جائے جس کے لئے انہوں نے آر آر ایف کی 4 کمپنیاں بھیجی ہیں۔
ایس ایس پی کشمور کندھ کوٹ نے کہا کہ آپریشن کے دوران کچھ لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ ڈاکو کتنے بھی بااثر ہوں لیکن انہیں معاف نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں