ٹھٹھہ، راشن نہ ملنے پر خواتین کا احتجاج

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) چھتو چنڈ کے مقام پر راشن نہ ملنے کے خلاف خواتین نے احتجاج کیا۔ اس موقع پر خواتین نے ہاتھ میں ڈنڈے لیے قومی شاہراہ بلاک کر دیا۔ درجنوں خواتین اور بچوں نے مقامی چیئرمن کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ خواتین کا کہنا تھا کہ ایک ماہ گزر گیا ہے لیکن اس وقت تک کچھ نہیں ملا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یوسی چیئرمن اپنے من پسند افراد کو راشن دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں