ملیر، سماجی تنظیم کے تحت کرونا آگاہی مہم

ملیر (نامہ نگار، منظورسولنگی) سماجی تنظیم خدمتِ عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن کے چئیر مین و سماجی کارکن زاہد رحیم نے سندھ ریسکیو کمشنر محمد طاہر شیخ کے ہمراہ ملیر اور کھوکھراپار کے علاقوں میں عوام کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر عوام کو کرونا وائرس سے آگاہی اور ہاتھ دھونے کا طریقہ بتایا گیا۔
اس سلسلے میں متعدد علاقوں میں سینیٹائیزر اور صابن بھی تقسیم کیے گئے۔ سماجی رہنما زاہد رحیم کا کہنا تھا کہ اپنے ملک اور قوم کو بچانے کیلئے یہ وقت ہے کہ سماجی رہنما و کارکنان گھروں میں بیٹھنے کے بجائے حفاظتی انتظامات کے ذریعے عوام سے رابطے میں رہیں اور ان کو راشن کی فراہمی اور کرونا سے حفاظت کیلئے تمام اقدامات سے آگاہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں