جیکب آباد، تین دن پرانی لاش برآمد

جیکب آباد (نامہ نگار، رمضان ابڑو) نواحی علاقے سے 38سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد کرلی گئی۔ پولیس نے لاش ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مولادادکی حدود گوٹھ قادرپور کھوسہ سے 38سالہ احمدعلی کھوسو کی تشدد زدہ لاش برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی لاش 3روز پرانی ہے اور مقتول کو گلے میں رسی ڈال کرقتل کیا گیا ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔ مقتول کے ورثاء کا کہنا ہے کہ احمدعلی کھوسو 3دن پہلے لاپتہ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں