لاڑکانہ میں لاک ڈاؤن جاری، شہر میں 67 کیسز

لاڑکانہ (نامہ نگار، نور احمد عباسی) حکومتِ سندھ کی جانب سے نافذ کردہ لاک ڈاؤن 32ویں روز بھی جاری رہا۔ شہر کے اہم کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ میڈیکل اسٹور، کریانہ، اشیائے خوردنوش کی چند دکانیں کھلی ہیں۔ کرونا وائرس کے مقامی منتقلی کے کیسز سامنے آنے کے بعد لاڑکانہ کے کئی علاقے چوتھے روز بھی مکمل سیل رہے۔ نواں تک اور دڑی محلا کے بعد سمیع آباد، علی گوہرآباد، گرین پیلس ہوٹل تک تمام علاقے سیل کیئے گئے ہیں۔ سیل کئے گئے علاقوں کی تعداد بڑھنے پر شہریوں میں کرونا وائرس کا خوف بھی بڑھنے لگا ہے۔
دوسری جانب شہر میں کرونا وائرس کے چار نئے متاثرین کی تصدیق کے بعدمریضوں کی تعداد 67 ہوگئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ظاہر ہونے والے چار کیسز میں سے دو کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔ کرونا وائرس متاثرین 67 افراد کو آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں