بھٹو ہر طبقے کی زبان بن گیا ہے، عبداللہ مراد

ملير (نامہ نگار، منظورسولنگی) چئیرمین ضلع کونسل عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ شہید ذولفقار علی بھٹو کے فکر وفلسفہ کا مقصد عام آدمی کے حالات کو بہتر بنانا تھا۔ اس وجہ سے انہوں نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی، وقت نے ثابت کیا اُن کے اقدام سے مظلوم طبقے کو پلیٹ فارم میّسر آیا۔ اپنی بنیاد سے ہی پارٹی نے عوام کی ہر دکھ تکلیف میں نہ صرف اُن کیلئے صدا بلند کی بلکہ اس سمت میں عملی اقدامات بھی کر کے دکھائے۔ بھٹو ہر طبقے کی زبان بن گیا ہمارا نعرا زندہ ہے بھٹو زندہ ہے کا مخالفین اکثر تمسخر اڑاتے ہیں لیکن انہیں اس کا علم نہیں کہ یہ نعرہ ہمارے اندر عوام کی خدمت کا جذبہ اور بھی بڑھاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ تمام عالم اس وقت کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے تمام توجہ اس طرف ہے لیکن شہر کے لوگ یہ بات اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ جب بھی یہاں میگا پروجیکٹ بنتے ہیں وہ صرف جیالے ہی بنواتے ہیں باقی سب جمع خرچ کر کے اپنی سیاسی دکان چلاتے ہیں۔ خیر یہ وقت سیاست کا نہیں ہے۔ اس میں تمام اکائیوں کو مل کر پورے پاکستان کو کرونا وائرس سے بچانا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر میں اعلیٰ افسران سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن، انجنیئر فضل محمود گل، افسرِ مالیات نعیم یوسفی، ڈائریکٹر ایڈمن شریف شیخ و دیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں