ملیر، امن و مان کی صورتحال پر مذاکراتی اجلاس

ملیر (نامہ نگار، منظورسولنگی) مراد میمن گوٹھ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے امن و امان کمیٹی کے تحت ڈولپمنٹ آرگنائزیشن کے دفتر مین اہم اجلاس طلب کیا گیا جس میں ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور مارکیٹ کمیٹی قائدین سمیت علاقہ معززين کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر علاقہ مکینوں نے علاقے کے اعلیٰ پولیس افسران سے امن امان کی خراب صورتحال پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ مراد میمن گوٹھ سمیت آس پاس کے علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال تشویشناک ہے جو لاک ڈاؤن کے باعث بھی خراب ہوتی جارہی ہے۔ پولیس کارروائی کرکے کاروباری افراد اور علاقہ مکینوں کو تحفظ فراہم کرے کیونکہ لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگاری کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ خوف کے ماحول کی وجہ سے کاروبار مفلوج ہے۔
ڈی ایس پی لعل بخش سولنگی نے مارکیٹ کمیٹی اور امن و امان کمیٹی کو یقین دلایا کہ داخلی اور خارجی راستوں پر مقرر پولیس اہلکاروں میں اضافے کے ساتھ علاقے میں گشت بھی بڑھایا جائے گا۔ تاجر بازاروں میں ایس او پیز کی پیروی کرتے ہوئے کاروبار کریں تاکہ پولیس دیگر معاملات پر آسانی سے توجہ دے سکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مارکیٹ میں غیر قانونی تجاوزات اور فٹ پاتھوں پر قبضے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس کے اختتام پر ملک میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھی دعا مانگی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں