ٹھٹھہ، شہر میں مکمل لاک ڈاؤن

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) شہر میں حکومتِ سندھ کی ہدایات کے بعد نمازِ جمعہ کی اوقات کے دوران دوپہر 12 بجے سے سہہ پہر تین بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا۔ شہر کے تمام کاروباری مراکز بند اور سڑکیں ویران رہیں۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ عمران خان کا پولیس کے ہمراہ شہر بھر میں گشت۔ اس موقع پر عوام کو گھروں تک رہنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ نمازِ جمعہ میں بھی امام کے ساتھ تین یا پانچ افراد کو نماز ادا کرنے کے احکامات کیئے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں