ٹھٹھہ، ضلعی انتظامیہ کی مہنگائی کے خلاف کارروائی

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) ڈپٹی کمشنر عثمان تنویر کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ تحصیل فیاض مہیسر کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائی۔ سبزی، گوشت، پھل اور دیگر اشیائے خوردنوش مقرر کردہ ریٹ سے زائد نرخوں پر فروخت کرنے پر 20 سے زائد دکانداروں پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیاض مہیسر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سب دکانداروں کو پہلی رمضان ہوتے ہی ریٹ لسٹ جاری کردی گئیں تھیں لیکن وہ زائد نرخ وصول کررہے تھے۔ ہم ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ عثمان تنویر کی خصوصی ہدایات پر نکلے ہیں اور کسی کو گراں فروشی نہیں کرنے دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی بھی عوام سے زائد قیمتیں وصول کرے تو عوام فوری ہمیں اطلاع دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں