جیکب آباد، دیوار گرنے سے بچہ جاں بحق

جیکب آباد (نامہ نگار، رمضان ابڑو) رائفل ناکہ کے قریب دومنزلہ عمارت کی دیوار گرگئی۔ حادثے کے نتیجے میں 9سالہ بچہ جاں بحق جبکہ پیش آنے والے واقعہ سے حدود پولیس بے خبر۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے رائفل ناکہ کے قریب دومنزلہ عمارت کی بوسیدہ دیوار گر نے سے گلی میں کھیلنے والا 9سالہ بچہ ابرار ابڑو ملبے تلے دب کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ اہلِ علاقہ نے لاش ملبے سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کردی جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں