دادو، رمضان المبارک کی آمد ہوتے ہی لوڈشیڈنگ میں اضافہ

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) ماہِ رمضان المبارک کی آمد ہوتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا۔ شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی کی 14 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ لوڈشیڈنگ کے مارے روزے دار سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں میں لوڈشیڈنگ کے باعث شہری سراپا احتجاج ہیں۔ لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں محصور شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں