کندھ کوٹ، پولیس اور ڈاکوؤں کا مقابلہ، ایک مغوی بازیاب

کندھ کوٹ (نامہ نگار، غلام رضا نوناری) پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مقابلہ ۔ ایک مغوی بازیاب ہونے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق کچے میں جاری پولیس آپریشن میں پولیس کو کامیابی ملی ہے جس کے تحت ڈاکوؤں کے چنگل میں پھنسے ایک مغوی کو بازیاب کرا لیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب کرائے گئے شخص کی شناخت انڈس ہائی وے پر مچھی بنڈو کے مقام سے 5 روز قبل اغواء ہونے والے ٹرک ڈرائیور محمد عمر کے طور پر ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے خلاف کچے میں آپریشن جاری رہے گا ۔ تمام مغویوں کو جلد بازیاب کرا لیا جائے گا۔ بازیاب کرائے جانے والے مغوی سے متعلق انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری پولیس آپریشن میں ڈاکوؤ اپنا گھیرا تنگ ہوتے ہوئے دیکھ کر مغوی کو دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے کہ پولیس نے پہنچ کر مقابلہ کیا جس میں مغوی کی بازیابی عمل میں آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں