دادو، ٹماٹر دس روپے کلو، کاشتکار پریشان

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) چار ماہ قبل تین سو روپے کلو بکنے والا ٹماٹر دس روپے کلو بکنے لگا۔ واہی پاندھی کی منڈی میں 15 کلو ٹماٹر 100 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ ٹماٹر کے مناسب دام نہ ملنے پر کاشتکار پریشان ہیں جن کو لاکھوں روپے نقصان کا بھی خدشہ ہے۔
کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی کاشت پر لاکھوں روپے خرچ ہوئے ہیں لیکن مناسب دام نہیں مل رہے۔ اگر یہی سلسلہ رہا تو آئندہ سال ٹماٹر کی کاشت نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں