جیکب آباد، کیہر برادری میں تصادم، 10 زخمی

جیکب آباد (نامہ نگار، رمضان ابڑو) تھانہ آباد کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کی اطلاعات ۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق 2خواتین سمیت 10افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ نواحی گاؤں جھنڈو کیہر میں زرعی زمین کے تنازعہ پر کیہر برادری کے دو گروپوں میں تصادم شروع ہوا۔ کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال سے 2خواتین سمیت 10 سےزائد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے ایک شخص کی تشویشناک حالت ہونے کی بنا پر لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں