دادو، وڈیرے کا گھر پر دھاوا، ماں بیٹی اغواء

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) تحصیل جوہی میں مقامی وڈیرے نے مسلح افراد کے ہمراہ گھر پر دھاوا بول دیا۔ مقامی وڈیرے نے اسلحے کے زور پر ماں اور بیٹی کو اغواء کرلیا۔ وڈیرے نے اپنے کارندوں کے ہمراہ شادی شدہ خاتون اور اس کی والدہ کو 12 گھنٹے قید کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے روزینہ اور اس کی والدہ کو زخمی حالت میں بازیاب کرالیا۔
پولیس کے مطابق مغوی زخمیوں کو علاج کے لیئے جوہی ہسپتال لایا گیا ہے۔ بازیاب ہونے والی روزینہ کا کہنا ہے کہ چار ماہ قبل شادی کی تھی۔ دیور نے مقامی وڈیرے اور مسلح افراد کے ہمراہ گھر میں گھس کر بدترین تشدد کر کے اغواء کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں