ٹھٹھہ، محکمہِ جنگلات کا بوڑھے شخص پر قبضے کا الزام

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) نواحی گاؤں خمیسو جاکرمو کے رہائشی بزرگ شخص محمد جاکھرو نے ٹھٹھہ کے صحافیوں کو بتایا کہ چلیا کے قریب محکمہِ جنگلات کے ہالار بنگلے کے پاس اس کی ذاتی زمین ہے جس پر میں اپنا گھر بنارہا ہوں۔ محکمہِ جنگلات کے بنگلے سے کافی دور ہے۔ یہ بنگلہ قدیمی بنگلہ ہے جس کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹ چکا ہے لیکن مجھ غریب پر الزام لگایا جارہا ہے کہ میں بنگلے کے پلاٹ پر قبضہ کر رہا ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ میری زمیں کہاں اور بنگلہ کہاں ہے؟ یہ سب آکر دیکھ سکتے ہیں۔
محمد جاکھرو نے کہا کہ کچھ عناصر مجھے بلیک میل کرکے مجھ غریب کی چھوٹی زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ اسی وجہ سے مجھ پر طرح طرح کے الزامات لگارہے ہیں تاکہ میں اپنی ذاتی زمین سے ہاتھ اٹھالوں۔ بوڑھا ضرور ہوں کسی مائی کے لال کو قبضہ کرنے نہیں دوں گا۔ محمد جاکھرو نے حکام بالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں