لاڑکانہ، ہسپتال میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی

لاڑکانہ (نامہ نگار، نور احمد عباسی) سچل میڈیکل ہسپتال میں مسلح شخص نے ہسپتال میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ حملہ آور کی فائرنگ سے شکارپور کے ڈکھن شہر کا رہائشی عامر علی سومرو زخمی ہو گیا۔ پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور پستول سمیت گرفتار ہو گیا۔ زخمی شخص خود ہی پیدل چل کر چانڈکا میڈیکل ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ پہنچا۔ زخمی شخص نے بتایا کہ اپنی بہن کی زچگی کے لیے ہسپتال آیا تھا۔ حملہ آور کو جانتا تک نہیں ہوں۔ اس نے سیدھی پیٹ پر گولی ماری۔

اپنا تبصرہ بھیجیں