جیکب آباد، لیڈی ڈاکٹر کرونا وائرس کی زد میں

جیکب آباد (نامہ نگار، رمضان ابڑو) ضلعی افسر برائے صحت احمد بخش جکھرانی نے کہا ہے کہ سول ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہیں جس کے بعد متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو گھر میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب سول ہسپتال کے مزید 50 ڈاکٹرز اور اسٹاف کے سیمپل لئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں