ملیر، کھلے گٹر نے معصوم زندگی کا چراغ گل کردیا

ملير (نامہ نگار، منظورسولنگی) شاہ لطیف ٹاؤن کے سیکٹر 17 میں معصوم رافیہ بنت ذوالفقار راجپوت گٹر میں گرکر فوت ہو گئی۔ معصوم بچی کو اپنی مدد آپ کے تحت محلے والوں نے مردہ حالت میں گٹر سے نکالا۔ بچی کی لاش گھر میں پہنچنے پر قیامتِ صغریٰ کے مناظر۔ ماں کو بے ہوشی کے دورے۔ علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ ضلع کونسل کراچی سے ملنے والا فنڈ اکثر یوسی چیئرمین کاں جاتے ہیں اور علاقے کا کام نہیں کرواتے۔
شاہ لطیف ٹاؤن میں یوسی چیئرمیں کی طرف سے کوئی کام نہیں کروایا جاتا۔ اکثر گٹروں کے منہ کهلے رہتے ہیں اور گلیوں میں سیوریج کا پانی کھڑا رہتا ہے جس کے باعث آج یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام اور وزیرِاعلیٰ سندھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں