ٹھٹھہ، سینیئر صحافی کے بیٹے کا انتقال، انتظامیہ یونائیٹڈ ٹی وی کا اظہارِ افسوس

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) سینئر صحافی خالد لطیف میمن کے معصوم بیٹے عبدالہادی میمن کی نمازِ جنازہ مکلی سوسائٹی میں ان کی رہاش گاہ پر ادا کی گئی۔ معصوم عبدالہادی کنسیپٹ اسکول میں پڑھتا تھا اور کچھ روز قبل آوارہ کتے کے کاٹنے سے زخمی ہوگیا تھا جس کے بعد اس کو آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں آج اس کا انتقال ہو گیا۔
سی ای او یونائیٹڈ ٹی وی میاں الیاس عباسی اور مینیجنگ ڈائریکٹر سالار لطیف نے یونائیٹڈ ٹی وی کی جانب سے واقعہ پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آج دوپہر ملیر میں کھلے گٹر نے بھی ایک معصوم زندگی کا چراغ گل کیا ہے جس پر شدید افسوس ہوا۔ متعلقہ اداروں کو فوری طور پر عمل میں آکر ان مسائل کا حل ممکن بنانا ہوگا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں